فتح آباد میں ریوالور کے زور پر 7.47 لاکھ کی لوٹ، بدمعاشوں نے فائرنگ کی
فتح آباد، 06 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے گاو¿ں خارا کھیڑی میں سارنپور روڈ پر ہفتہ کی رات ہوئی 7.47 لاکھ روپے کی لوٹ کی واردات کے بعد پولیس ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ بے خوف بدمعاشوں نے آدم پور کے رہنے والے سندیپ کمار اور ان کے ساتھیوں کی وینیو کار کو روک ک
فتح آباد میں ریوالور کے زور پر 7.47 لاکھ کی لوٹ، بدمعاشوں نے فائرنگ کی


فتح آباد، 06 ستمبر (ہ س)۔

ضلع کے گاو¿ں خارا کھیڑی میں سارنپور روڈ پر ہفتہ کی رات ہوئی 7.47 لاکھ روپے کی لوٹ کی واردات کے بعد پولیس ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ بے خوف بدمعاشوں نے آدم پور کے رہنے والے سندیپ کمار اور ان کے ساتھیوں کی وینیو کار کو روک کر ہوائی فائرنگ کی اور نقدی سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں صدر تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نصف شب کو ہی مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش میں دن رات ایک کردی ہے۔ اتوار کو بھی پولیس ٹیمیں لٹیروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک جے سنگھ کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ آس پاس کے تمام راستوں اور ٹول پلازوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جارہے ہیں۔ پورے علاقے میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ مہم تیز کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ بدمعاشوں کو جلد گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا جائے گا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہفتہ کو آدم پور کے رہنے والے سندیپ کمار اپنے ساتھیوں کلدیپ اور پرمود کے ساتھ وینیو گاڑی میں بڑوپَل واقع پٹرول پمپ پر 7.47 لاکھ روپے دینے جارہے تھے۔ خارا کھیڑی کے قریب ایک ڈھانی کے نزدیک پہنچتے ہی پیچھے سے آئی ایک بغیر نمبر کی ورنا کار نے ان کا راستہ روک لیا۔ کار سے اترے 3-4 نقاب پوش بدمعاشوں نے دہشت پھیلانے کے لیے کئی راو¿نڈ ہوائی فائرنگ کی اور بندوق کی نوک پر 7.47 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین کر سارنپور کی سمت فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈائل-112 اور صدر تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے سندیپ کمار کی شکایت پر صدر تھانہ فتح آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande