یوم اساتذہ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر تعلیم کی موجودگی میں 81 اساتذہ کو انعام عطا کئے
۔یوم اساتذہ کے موقع پر بنیادی تعلیم کے 61 اساتذہ اور ثانوی تعلیم کے 20 اساتذہ کو نوازا گیا گورکھپور، 5 ستمبر (ہ س)۔ یوم اساتذہ کے موقع پر ہفتہ کو گورکھپور کے یوگی راج بابا گمبھیر ناتھ آڈیٹوریم میں اساتذہ کے احترام میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کی
UP-CM-YOGI-TEACHERS-DAY-HONORED-TEACHERS


۔یوم اساتذہ کے موقع پر بنیادی تعلیم کے 61 اساتذہ اور ثانوی تعلیم کے 20 اساتذہ کو نوازا گیا

گورکھپور، 5 ستمبر (ہ س)۔ یوم اساتذہ کے موقع پر ہفتہ کو گورکھپور کے یوگی راج بابا گمبھیر ناتھ آڈیٹوریم میں اساتذہ کے احترام میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی ٹیچرس ایوارڈ اور چیف منسٹر ٹیچرس ایوارڈ کے لئے منتخب تمام 81 اساتذہ کو ذاتی طور پر ایوارڈ پیش کئے جبکہ طے شدہ پروگرام کے مطابق انہیں صرف 10 اساتذہ کو اعزاز دینا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے اس قدم سے ریاست بھر کے اساتذہ خوش ہو گئے ۔

وزیر اعلیٰ نے انعام یافتہ اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور 25000 روپے کا علامتی چیک بطور انعام دیا۔ خواتین اساتذہ کو ثانوی تعلیم کی وزیر (آزادانہ چارج) گلاب دیوی نے اور مرد اساتذہ کو بنیادی تعلیم کے وزیر (آزادانہ چارج) سندیپ سنگھ نے انگ وستر پیش کیا۔ بعد ازاں تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو دیوی سرسوتی کی مورتی بھی پیش کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی سطح کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ان اساتذہ کو زندگی بھر اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں ہر سال 4000 کلومیٹر مفت سفر کی سہولت ملے گی۔ نیز، ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں بھی دو سال کا اضافہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande