کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں تیل ٹینکر حادثے کا شکار
کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں تیل ٹینکر حادثے کا شکار جموں، 05 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک تیل ٹینکر حادثے کا شکار ہونے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تیل ٹینکر پاتھیمہل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتی
Accident


کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں تیل ٹینکر حادثے کا شکار

جموں، 05 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک تیل ٹینکر حادثے کا شکار ہونے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تیل ٹینکر پاتھیمہل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں ٹینکر میں سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande