رامبن میں دریائے چناب میں لاپتہ طالب علم کی تلاش پانچویں روز بھی جاری
جموں, 05 ستمبر (ہ س): ضلع رامبن کے میترا علاقے میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے طالب علم کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن ہفتہ کو پانچویں روز بھی جاری رہا۔ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مح
Rescue


جموں, 05 ستمبر (ہ س): ضلع رامبن کے میترا علاقے میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے طالب علم کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن ہفتہ کو پانچویں روز بھی جاری رہا۔ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن محمد الیاس خان اور ایس ایس پی رامبن اورن گپتا نے دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے سرچ آپریشن کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی رامبن نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بانہال اور رامسو سے اضافی ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی سی رامبن نے لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نوجوان کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے ڈیم کے ذریعے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور مزید ریسکیو ٹیموں کو بھی آپریشن میں شامل کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اضافی وسائل اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے سرچ آپریشن میں تیزی آئے گی اور لاپتہ طالب علم کو جلد تلاش کرلیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande