علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انڈسٹریل کیمسٹری شعبے میں سی وی رائٹنگ پر ورکشاپ کا اہتمام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انڈسٹریل کیمسٹری شعبے میں سی وی رائٹنگ پر ورکشاپ کا اہتمام علی گڑھ، 5 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) کے اشتراک سے بی ایس سی، سالِ آخر اور ایم ایس
کیمسٹری


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انڈسٹریل کیمسٹری شعبے میں سی وی رائٹنگ پر ورکشاپ کا اہتمام

علی گڑھ، 5 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) کے اشتراک سے بی ایس سی، سالِ آخر اور ایم ایس سی سالِ اوّل کے طلبہ کے لیے سی وی کی تیاری کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی، جس میں ٹی پی او (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بطور ریسورس پرسن طلبہ کی رہنمائی کی۔

شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر شہاب علی اصغر نامی نے مہمانوں اور طلبہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کا تعارف کراتے ہوئے طلبہ کو پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار کرنے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت اجاگر کی۔ شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر محمد زین خان نے پلیسمنٹ اور تقرری کے عمل میں بہتر انداز سے سی وی تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مسٹر سعد حمید نے ‘‘ایک پُرکشش سی وی کیسے تحریر کریں’’ موضوع پر اپنی گفتگو میں مؤثر نصابی کوائف (سی وی) کے اہم اجزا کی وضاحت کی، جن میں ذاتی معلومات، پیشہ ورانہ مقاصد، تعلیمی اسناد، مہارتیں، حصولیابیاں، منصوبے، عملی تربیت، تحقیقی تجربہ اور دیگر متعلقہ پیشہ ورانہ معلومات شامل ہیں۔ ورکشاپ میں سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا جس سے طلبہ سے خاطر خواہ استفادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande