ڈاکٹر حکیم محمد اکرم شعبۂ صدر منتخب، علمی و طبی حلقوں میں مسرت کی لہر
نئی دہلی، 05ستمبر(ہ س)۔ جامعہ الفلاح کے فارغ التحصیل، ممتاز ماہرِ تعلیم و طب اور دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد اکرم (98 بیچ) کو شعبۂ صدر منتخب کیے جانے پر علمی، ادبی اور طبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف
DELHI-DU-HAKIM-AKRAM-ARABIC


نئی دہلی، 05ستمبر(ہ س)۔ جامعہ الفلاح کے فارغ التحصیل، ممتاز ماہرِ تعلیم و طب اور دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد اکرم (98 بیچ) کو شعبۂ صدر منتخب کیے جانے پر علمی، ادبی اور طبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان کے احباب، رفقائے کار، طلبہ اور متعلقین نے انہیں اس اہم ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر حکیم محمد اکرم نے جامعہ الفلاح سے فراغت کے بعد طب کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حکیم عبد الحمید کی قائم کردہ جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے طبِ یونانی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے عربی زبان و ادب میں اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر حکیم محمد اکرم کی علمی و تحقیقی دلچسپیوں میں طبِ یونانی کی اصطلاحات بھی نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ تحریر کیا، جسے اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع کیا گیا۔ ان کی یہ علمی کاوش طبِ یونانی اور عربی علمی روایت کے باہمی تعلق کو سمجھنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے۔

اپنی علمی قابلیت، تدریسی صلاحیت اور تحقیقی خدمات کے باعث ڈاکٹر حکیم محمد اکرم دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی سے وابستہ ہوئے، جہاں وہ بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر تدریسی اور تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کا صدر کی حیثیت سے انتخاب ان کی علمی، تدریسی، تحقیقی اور تنظیمی خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ان کے احباب اور متعلقین نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم محمد اکرم کی علمی بصیرت، تحقیقی مزاج اور تدریسی تجربہ انہیں اس نئی ذمہ داری کے لیے موزوں بناتا ہے۔

مبارکباد پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر اجمل اخلاق، ڈاکٹر فرقان، ڈاکٹر وسیم فراہی، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر اسامہ اکرم، ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈاکٹر فیض الرحمن اقدس اور دیگر احباب شامل ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر حکیم محمد اکرم کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو خلوص، دیانت اور حسنِ تدبیر کے ساتھ نبھائیں گے۔

مبارکباد پیش کرنے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حکیم محمد اکرم کو اس نئی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں مزید عزت، کامیابی اور ترقی سے نوازے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande