
وزیر اعلی کا حکم : سیلاب کی صورتحال پر انچارج وزرا اور سکریٹری گنگا کے ساہلی 13 اضلاع کی نگرانی کریں گے
۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کیمپوں کے ذریعے بچاؤ اور امداد رسانی کے کام کی نگرانی کریں
پٹنہ، 05 ستمبر(ہ س)۔ گنگا کے پانی کی بڑھتی ہوئی سطح اور بہار میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جامع ہدایات جاری کی ہیں۔ تاکہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کمی نہ رہے۔ ان ہدایات کے مطابق گنگاندی کے کنارے واقع بکسر، بھوجپور، پٹنہ، سارن، ویشالی، بیگوسرائے، سمستی پور، لکھی سرائے، کھگڑیا، مونگیر، بھاگلپور اور کٹیہار سمیت 13 اضلاع کے وزراء اور انچارج سکریٹریز فوری اثر کے ساتھ متعلقہ اضلاع کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کی مسلسل نگرانی کریں گے۔
تمام وزراء اور افسران ان متاثرہ علاقوں میں کیمپ کریں اور ضرورت مندوں کو فوری امداد فراہم کرائیں۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے خاص طور سے راجدھآنی پٹنہ میں گنگا ندنی کے گھاٹوں کے تیزی سے بڑھتے پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے یہاں شہری حفاظت پشتہ کے قرب و جوار کے علاقوں پر سخت نظر رکھنے کیلیے پٹنہ میونسپل کارپوریشن، ضلع انتظامیہ (پٹنہ) اور محکمہ آبی وسائل کو 24x7 الرٹ موڈ پر رہنے اور خاص طور پر نگرانی کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال ریاستی حکومت مسلسل نظر رکھے ہوئی ہے ۔
ادھر سیلاب کی صورت حال کو لے کر آفات مینجمنٹ محکمہ بھی پوری طرح مستعد ہے۔ محکمہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر راحت اور بچاؤ کے کام کیے جارہے ہیں۔ محکمہ کے مطابق ریاست کے 11 اضلاع، پٹنہ، بھوجپور، سارن، ویشالی، بھاگلپور، بیگوسرائے، بکسر، سمستی پور، مونگیر، کٹیہار اور اروال کے کل 50 بلاکوں کی 201 پنچایتوں میں تقریباً 10.26 لاکھ (10,25,745) کی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آفت سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنگی پیمانوں پر اقدامات کیے گئے ہیں۔
سیلاب متاثرین کوآسان طبی سہولیات اور محفوظ آمدورفت کی فراہمی کے لیے متاثرہ علاقوں میں 50 میڈیکل کیمپ، 19 ایمبولینسز اور 36 ویٹرنری کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ بے گھر اور متاثرہ آبادی کے انخلا اور آمدورفت میں سہولت کے لیے کل 858 کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ متاثرہ خاندانوں میں اب تک تقریباً 12,314 پولی تھین شیٹس اور 2,228 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کو صاف اور تازہ خوراک فراہم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 38 کمیونٹی کچن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے اب تک تقریباً 1.21 لاکھ (1,20,877) لوگوں کو کھانا فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ویشالی ضلع میں ایک ریلیف کیمپ بھی چلایا جا رہا ہے جہاں تقریباً 326 سیلاب سے متاثرہ پناہ گزینوں کے لیے رہائش، خوراک اور طبی وغیرہ کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور فوری راحت اور بچاؤ کے کام کے لیے، این ڈی آر ایف کی 07 ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف کی 27 ٹیمیں ریاست کے مختلف متاثرہ اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan