
ملیالم سپر اسٹار موہن لال کی آنے والی فلم ایل 367 کے آفیشل نام سے آخرکار پردہ اٹھ گیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار وشنو موہن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام ’آپریشن گنگا – اے نیشنز پرامس‘ رکھا گیا ہے۔
فلم کی کہانی روس-یوکرین جنگ کے دوران یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں اور طلبہ کو بحفاظت واپس لانے کے لیے چلائے گئے بھارت کے بڑے ریسکیو مشن ’آپریشن گنگا‘ پر مبنی ہے۔ فلم میں موہن لال کے ساتھ ارجن رامپال، بھاگیہ شری بورسے، پارتھیبن اور عادل حسین اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کو ایک بڑے بین الاقوامی ریسکیو مشن کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ناظرین کو بھارت کی اس مہم کی کہانی دیکھنے کو ملے گی، جس کے تحت جنگ زدہ یوکرین سے بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا تھا۔ وشنو موہن اس کہانی کو انسانی جذبات اور سنسنی خیز عناصر کے ساتھ پردۂ سیمیں پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
فلم کو خاص بنانے میں اس کی تکنیکی ٹیم کا بھی اہم کردار ہے۔ ’پشپا‘ سیریز کے سنیماٹوگرافر میروسلاو کُوبا بروزیک، پروڈکشن ڈیزائنر راجیون، ایکشن ڈائریکٹر سی ینگ اوہ اور موسیقار شاشوت سچ دیو جیسے نام اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں۔
’آپریشن گنگا‘ کو گوکُلم گوپالن نے سری گوکُلم موویز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ بائیجو گوپالن اور وی۔ سی۔ پروین کو-پروڈیوسر ہیں، جبکہ کرشن مورتی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی تکنیکی ٹیم میں ایڈیٹر شمیر محمد، ساؤنڈ ڈیزائنر بشودیپ چٹرجی، وی ایف ایکس سپروائزر کے۔ وی۔ سنجیت اور ملٹری ایڈوائزر اسکواڈرن لیڈر ورلن پنوَار بھی شامل ہیں۔
اب موہن لال کی موجودگی اور حقیقی واقعے سے متاثر کہانی کے باعث فلم کو لے کر ناظرین کے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد