حراست میں نوجوان پر تشدد کا الزام، انسانی حقوق کمیشن سے مداخلت کی اپیل
نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب کے سنام اسمبلی حلقے کے شیرون گاؤں میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے پروگرام کے دوران سیاہ پرچم دکھانے والے ایک سکھ نوجوان کے ساتھ پولیس حراست میں مبینہ طور پر بدسلوکی اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر
حراست میں نوجوان پر تشدد کا الزام، انسانی حقوق کمیشن سے مداخلت کی اپیل


نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب کے سنام اسمبلی حلقے کے شیرون گاؤں میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے پروگرام کے دوران سیاہ پرچم دکھانے والے ایک سکھ نوجوان کے ساتھ پولیس حراست میں مبینہ طور پر بدسلوکی اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ترون چُغ نے جمعہ کو قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے رکن پریانک قانون گو کو خط لکھ کر معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ترون چُغ نے خط میں الزام لگایا کہ 2 ستمبر کو وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی ’لوک ملنی‘ کے دوران مقامی نوجوان موہن جیت سنگھ نے منشیات کے مسئلے کے خلاف پُرامن احتجاج کرتے ہوئے سیاہ پرچم دکھایا تھا۔ اس کے بعد پنجاب پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔خط کے مطابق نوجوان کے ساتھ حراست کے دوران مارپیٹ، مذہبی بے حرمتی اور اس کے اہل خانہ کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔

ترون چُغ نے بتایا کہ نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے دوران ویڈیو کال بھی کی گئی۔ انہوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا ازخود نوٹس لیا جائے اور حقائق کی جانچ کے لیے ایک آزاد تفتیشی ٹیم بھیجی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande