
راجوری کے نوشہرہ میں فارورڈ پوسٹ سے گرنے کی وجہ سے فوجی جوان جاں بحق
جموں، 04 ستمبر (ہ س)۔ راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک فارورڈ پوسٹ سے گرنے کے نتیجے میں فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک رِتک چودھری جمعہ کو فارورڈ پوسٹ سے نیچے پہاڑی ڈھلوان کی جانب گر گئے۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر رملا دھارا کے ایم آئی روم منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لانس نائیک رِتک چودھری کی میت کو لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔متوفی فوجی اہلکار کا تعلق گجرات کے تاپی ضلع کے اکلڈا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر