
سرینگر 4 ستمبر( ہ س)
ایس ڈی ایم زینہ پورہ شوپیاں نے علاقے میں شور کی آلودگی، عوامی پریشانیوں، ٹریفک میں رکاوٹ اور بے ترتیب تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں عام لوگوں کےلۓ تکلیف کا باعث بنتی ہیں اور غیر ضروری پریشانی اور ٹریفک سے متعلق مسائل پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اصول و ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے عوام، تاجروں اور تجارتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور علاقے میں امن، نظم و ضبط اور ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو برقرار رکھیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir