بھارت-فرانس خلائی تعاون پر دو طرفہ ورچوئل اجلاس، خلائی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو فرانس کے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور خلائی امور کے وزیر پروفیسر فلپ بیپٹسٹ کے ساتھ دو طرفہ ورچوئل اجلاس کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارت-فرانس خلائی شراکت داری کو مزید
بھارت-فرانس خلائی تعاون پر دو طرفہ ورچوئل اجلاس، خلائی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال


نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو فرانس کے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور خلائی امور کے وزیر پروفیسر فلپ بیپٹسٹ کے ساتھ دو طرفہ ورچوئل اجلاس کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارت-فرانس خلائی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں انسانی خلائی پرواز، جدید خلائی ٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ بات چیت 9-10 ستمبر کو پیرس میں ہونے والی انٹرنیشنل اسپیس سمٹ اور 7-9 ستمبر کو منعقد ہونے والے بنگلورو اسپیس ایکسپو سے قبل ہوئی ہے۔

محکمہ خلائی امور نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسرو کے چیئرمین اور محکمہ خلائی امور کے سکریٹری کو پیرس سمٹ میں بھارت کے مستقبل کے انسانی خلائی پرواز پروگرام اور لو ارتھ آربٹ پر افتتاحی کلیدی خطاب دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی وفد خلائی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، اسپیس کنیکٹیویٹی اور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے آگے خلائی تحقیق جیسے موضوعات پر بھی اپنے خیالات پیش کرسکتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسرو کا دورہ کریں گے

فرانس کے وزیر فلپ بیپٹسٹ 28 سے 30 ستمبر تک بھارت کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ بنگلورو میں اسرو کی تنصیبات کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقوں نے جدت، تحقیق اور تکنیکی ترقی کے ذریعے بھارت-فرانس خلائی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande