
سرینگر، 4 ستمبر (ہ س) ایک 19 سالہ نوجوان جمعہ کو ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت راحیل ولد جاوید احمد ساکن ڈبرونا، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے، ابتدائی طور پر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ لے جایا گیا اور بعد میں اسے خصوصی علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس صورہ ریفر کیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راحیل موٹرسائیکل پر سوار تھا اور ڈورو کے مقام پر آلٹو کار سے ٹکرا گیا۔ حکام نے بتایا کہ بعد میں اسے سکمز صورہ لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir