
جموں, 03 ستمبر (ہ س): ریلوے بورڈ نے جموں توی سرینگر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین نمبر 26401/26402 کا اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر تجرباتی بنیادوں پر رکنے کو منظوری دے دی ہے۔
ریلوے بورڈ کے مطابق اننت ناگ میں یہ ٹھہراؤ ضروری سیکیورٹی منظوری ملنے کے بعد کسی موزوں تاریخ سے نافذ کیا جائے گا۔
حکام کو اننت ناگ اسٹیشن سے ٹکٹوں کی فروخت پر نظر رکھنے اور کچھ عرصے بعد اس کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو نئے ٹھہراؤ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے وسیع تشہیر کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
اننت ناگ میں وندے بھارت ایکسپریس کے رکنے سے اننت ناگ اور ملحقہ علاقوں کے مسافروں کو جموں و سری نگر کے درمیان تیز رفتار ریل سروس سے سفر کرنے میں مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر