
جموں, 03 ستمبر (ہ س): ضلع انتظامیہ رامبن نے ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان کے نام اور تصویر سے بنائے گئے جعلی واٹس ایپ اور سماجی رابطہ اکاؤنٹ کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے جاری اطلاع میں کہا کہ موبائل نمبر 66998857414 سے چلنے والا اکاؤنٹ جعلی ہے اور اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ نمبر یا جعلی اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغامات کا جواب نہ دیں، اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں اور کسی قسم کی رقم منتقل نہ کریں۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔ ضلع انتظامیہ نے بھی شہریوں کو مشورہ دیا کہ سرکاری افسران کے نام سے موصول ہونے والے کسی بھی پیغام یا مالی لین دین کی درخواست پر عمل کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر