ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے پر راگھو چڈھا کا مان حکومت پر حملہ، اسے سیاسی انتقام قرار دیا
نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے پنجاب کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ (ایس آئی آر) سے اپنا نام ہٹائے جانے پر عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موہالی میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں، اس
ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے پر راگھو چڈھا کا مان حکومت پر حملہ، اسے سیاسی انتقام قرار دیا


نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے پنجاب کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ (ایس آئی آر) سے اپنا نام ہٹائے جانے پر عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موہالی میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں، اس کے باوجود ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں انہیں شفٹڈ (منتقل شدہ) ظاہر کر دیا گیا ہے۔

راگھو چڈھا نے جمعرات کو ایکس پر کہا کہ فی الحال صرف ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کی گئی ہے اور ’کلیمز اینڈ آبجیکشنز‘ کے عمل کے دوران ناموں میں اصلاح کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت دستیاب تمام قانونی راستے اختیار کر رہے ہیں۔

چڈھا نے الزام لگایا کہ یہ کوئی معمولی انتظامی غلطی نہیں بلکہ سیاسی انتقام کی کارروائی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں شفٹڈ قرار دینے سے لے کر اس کی تصدیق اور اعلیٰ سطح پر کارروائی مکمل کرنے تک پنجاب حکومت کے افسران کا کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول افسر سے لے کر ضلعی انتخابی افسر اور چیف الیکٹورل آفیسر تک انتخابی عمل میں پنجاب حکومت کے افسران تعینات ہوتے ہیں اور انتخابی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ان کے تبادلے اور تعیناتی ریاستی حکومت کے ماتحت ہوتے ہیں۔ ایسے میں حکومت ان پر سیاسی دباؤ ڈال سکتی ہے۔

راگھو چڈھا نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی چھوڑنے کے بعد سے پارٹی قیادت ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ ساتھ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی سے متعلق تفصیلی گائیڈ لائن کے پیرا 4(ڈی) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، عدلیہ کے ارکان اور دیگر عوامی شخصیات کے نام، اگر نشان زد بھی ہوں، تب بھی انہیں ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل رکھا جانا چاہیے، تاکہ دعویٰ اور اعتراض کی مدت کے دوران ضروری دستاویزات جمع کرائے جا سکیں۔

چڈھا نے کہا کہ وہ پنجاب سے موجودہ راجیہ سبھا رکن ہیں، اس لیے ان کے معاملے میں اس شق پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا اور کہا کہ پنجاب کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ کسی سیاسی جماعت کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande