
نئی دہلی، 03 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کوہ نور پاور پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق 290 کروڑ روپے کے بینک دھوکہ دہی کے معاملے میں کولکاتا میں 11 ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔ تلاشی کے دائرے میں کمپنی کے پروموٹرز پرشانت بوتھرا اور وجے بوتھرا سمیت گروپ کے دیگر ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے احاطے شامل ہیں۔
ای ڈی کے مطابق، کوہ نور پاور پرائیویٹ لمیٹڈ نے جھارکھنڈ میں 66 میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹ کے لیے بینکوں سے قرض لیا تھا۔ الزام ہے کہ قرض کی رقم کو گروپ کی دیگر کمپنیوں اور ذاتی استعمال کے لیے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ بعد میں کمپنی نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) میں چلی گئی اور دیوالیہ پن (لیکویڈیشن) کے عمل میں بینکوں کو محض تقریباً 7 کروڑ روپے ہی واپس مل سکے، جس سے قرض دہندگان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ای ڈی کے مطابق، ایجنسی کے کولکاتا زونل دفتر کی جانب سے موجودہ تلاشی کی کارروائی کے تحت گروپ کے پروموٹرز پرشانت بوتھرا اور وجے بوتھرا کے احاطوں کے علاوہ دیگر ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز سے متعلق ٹھکانوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان میں متعلقہ دفتری احاطے بھی شامل ہیں۔ ایجنسی کی یہ کارروائی بینک دھوکہ دہی کے معاملے میں قرض کی رقم کے مبینہ غلط استعمال اور اس کی منتقلی سے متعلق حقائق کی جانچ کے تحت کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن