
نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ صرافہ بازار میں کمزوری کا دور مسلسل جاری ہے۔ آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج سونا 1,900 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,070 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت آج 2,400 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,620 روپے فی 10 گرام تک گر گئی ہے۔ چاندی بھی آج بیشتر صرافہ بازاروں میں 5,000 روپے فی کلوگرام تک سستی ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج 24 کیرٹ سونا 1,52,010 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,52,160 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,39,340 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,39,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ آنے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران 2,44,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,160 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,39,490 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,010 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,52,060 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,39,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,010 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,39,340 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,52,010 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,39,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,490 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,39,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,52,160 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,39,490 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,010 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,39,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد