پڈیکل اور کشاگر کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت اے نے آسٹریلیا اے کے سامنے 363 رنوں کا ہدف رکھا
پڈوچیری، 24 ستمبر (ہ س): ۔ دیودت پڈیکل کی شاندار نصف سنچری اور کمار کشاگر کی ناقابلِ شکست 46 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت اے نے پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کے سامنے 363 رنز کا مشکل ہدف رکھا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا اے نے د
پڈیکل اور کشاگر کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت اے نے آسٹریلیا اے کے سامنے 363 رنوں کا ہدف رکھا


پڈوچیری، 24 ستمبر (ہ س): ۔

دیودت پڈیکل کی شاندار نصف سنچری اور کمار کشاگر کی ناقابلِ شکست 46 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت اے نے پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کے سامنے 363 رنز کا مشکل ہدف رکھا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا اے نے دوسری اننگز میں 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے تھے اور اسے جیت کے لیے مزید 308 رنز درکار ہیں۔

بھارت اے نے اپنی دوسری اننگز میں 199 رنز بنائے۔ پڈیکل نے اہم 59 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کشاگر 46 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اوپنر سائی سدرشن نے بھی 39 رنز کا تعاون دیا۔ تیسرے دن آسٹریلیا اے کے 171 رنز پر آو¿ٹ ہونے کے بعد بھارت اے نے 163 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی۔

امن موکھاڑے کو ابتدائی مرحلے میں لیام اسکاٹ نے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد سائی سدرشن اور پڈیکل نے مشکل پچ پر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

پڈیکل نے اسپن گیند بازوں کے خلاف بیک فٹ پر بہترین شاٹس کھیلے اور مسلسل باو¿نڈریز حاصل کیں۔ سدرشن نے بھی اچھی بلے بازی کی، لیکن ٹوڈ مرفی کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آو¿ٹ ہوگئے۔ 93 رنز پر ایک وکٹ گرنے کے بعد بھارت اے نے اگلی چار وکٹیں صرف 58 رنز کے اندر گنوا دیں۔

شیخ رشید کو تنویر سانگھا نے اپنی ہی گیند پر کیچ آو¿ٹ کیا، جبکہ یش راٹھوڑ کو اسکاٹ نے شاندار گیند پر بولڈ کردیا۔ اسکاٹ نے پڈیکل کو بھی پویلین واپس بھیج کر بھارت اے کو مشکل میں ڈال دیا۔

اس کے بعد کشاگر نے نچلے نمبر کے بلے بازوں کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مرفی کے خلاف مسلسل دو چھکے بھی لگائے۔ تاہم مرفی نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو آو¿ٹ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

363 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا اے کی شروعات اچھی نہیں رہی۔

انشول کمبوج نے چند گیندیں لیگ سائیڈ سے باہر نکالیں، لیکن تشار دیش پانڈے نے کیمبل کیلوے کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کرکے بھارت اے کو پہلی کامیابی دلائی۔

اس کے بعد سیم کونسٹاس اور ناتھن میک سوینی نے صبر کے ساتھ بلے بازی کی۔ میک سوینی 23 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے ٹھیک پہلے تنوش کوٹیان نے کونسٹاس کو آو¿ٹ کرکے بھارت اے کو دوسری کامیابی دلائی۔

مختصر اسکور:

بھارت اے: 334 اور 199 رنز

آسٹریلیا اے: 171 اور 55/2

آسٹریلیا اے کو جیت کے لیے مزید 308 رنز درکار ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande