دہلی کے پارکوں میں سماج دشمن سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پولیس کی کارروائی، 111 کے خلاف مقدمہ درج
نئی دہلی، 24 ستمبر(ہ س)۔ ضلع پولیس نے خواتین سمیت عام لوگوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے دہلی کے کئی پارکوں اور عوامی مقامات پر گشت اور جانچ کو تیز کر دیا ہے۔ اس دوران 111 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق حساس مقامات پر مسلسل پولیس کی مو
دہلی کے پارکوں میں سماج دشمن سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پولیس کی کارروائی، 111 کے خلاف مقدمہ درج


نئی دہلی، 24 ستمبر(ہ س)۔ ضلع پولیس نے خواتین سمیت عام لوگوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے دہلی کے کئی پارکوں اور عوامی مقامات پر گشت اور جانچ کو تیز کر دیا ہے۔ اس دوران 111 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق حساس مقامات پر مسلسل پولیس کی موجودگی برقرار رکھ کر سماج دشمن سرگرمیوں کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مرکزی ضلع کے مختلف پارکوں میں سخت جانچ کے دوران 111 افراد کے خلاف دہلی پولیس ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت کارروائی کی گئی۔

دہلی کے پارکوں کا حفاظتی آڈٹ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سردار ترنجیت سنگھ سندھو کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ وسطی ضلع میں، پولیس نے پارکوں کے علاوہ بازاروں، ہجوم والے علاقوں اور دیگر حساس مقامات پر مشترکہ پیدل گشت کیا۔ اس مہم میں سینٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ دہلی ٹریفک پولیس اور آؤٹر فورس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس کی ٹیمیں پارکوں میں پہنچیں اور وہاں موجود لوگوں کی جانچ پڑتال کی اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ خاص طور پر عوامی مقامات پر جہاں خواتین اور عام لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت ہوتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد صرف کارروائی کرنا نہیں ہے بلکہ پارکوں اور عوامی مقامات پر پولیس کی موجودگی بڑھا کر جرائم کے امکان کو کم کرنا ہے۔ حساس اور الگ تھلگ مقامات پر باقاعدہ گشت کے ساتھ پارکوں کی جانچ پڑتال بھی جاری رہے گی۔ مشترکہ گشت اور چیکنگ کے ذریعے سماج دشمن عناصر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande