کشمیری پنڈت نے سرینگر کے احمد نگر میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
سرینگر، 24 ستمبر (ہ س)۔ ایک کشمیری پنڈت زمیندار نے احمدنگر صورہ سری نگر میں اپنی جائیداد کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مخالف فریق نے زمین میں گھس کر خیمہ لگایا ہے۔یہ جائیداد شکنتلا جلالی بھان کی ہے
کشمیری پنڈت نے سرینگر کے احمد نگر میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگایا


سرینگر، 24 ستمبر (ہ س)۔ ایک کشمیری پنڈت زمیندار نے احمدنگر صورہ سری نگر میں اپنی جائیداد کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مخالف فریق نے زمین میں گھس کر خیمہ لگایا ہے۔یہ جائیداد شکنتلا جلالی بھان کی ہے ۔اہل خانہ کے مطابق، زمین کے مالک کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعد میں جائیداد میں مبینہ داخلے اور سرگرمی کے حوالے سے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ بات کرتے ہوئے بھان نے کہا کہ عدالتی ہدایات کے مطابق متنازعہ جائیداد پر جمود کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور سوال کیا کہ مخالف فریق زمین میں کیسے داخل ہو کر خیمہ لگا سکتا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق دونوں طرف سے کوئی بھی زمین کی جگہ نہیں جا سکتا پھر فریق مخالف وہاں جا کر خیمہ کیسے لگا سکتا ہے؟ دستیاب دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 7 فروری 2024 کے ایک حکم نامے میں، ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر، سری نگر اور کمشنر، ایس ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ جائیداد کے حوالے سے جمود کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔ یہ کارروائی جموں وکشمیر مائیگرنٹ پراپرٹی ایکٹ، 1997 کے تحت جائیداد کے تحفظ سے متعلق ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سری نگر نے 7 جون 2023 کے ایک حکم نامے میں جے اینڈ کے مائیگرنٹ امویو ایبل پراپرٹی ایکٹ 1997 کے تحت درخواست گزاروں کی اراضی کے تحفظ کی ہدایت کی تھی۔ 5 جون 2023 کو ایک اور حکم نامہ جوائنٹ کمشنر ایگریشن (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) سری نگر کے ذریعے پاس کیا گیا تھا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسپاٹ کی حیثیت کو ریکارڈ پر برقرار رکھیں۔ اور اگلے احکامات تک متنازعہ زمین/جائیداد سے متعلق کوئی ریونیو دستاویز جاری نہ کریں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande