اتر پردیش بس حادثہ: صدر جمہوریہ اور وزیر دفاع نے افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، 24 ستمبر (ہ س): اتر پردیش کے نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے کے حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہا، ’’اتر
اتر پردیش بس حادثہ: صدر جمہوریہ اور وزیر دفاع نے افسوس کا اظہار کیا


نئی دہلی، 24 ستمبر (ہ س): اتر پردیش کے نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے کے حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہا، ’’اتر پردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک بس میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے مسافروں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ اس دردناک حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے ان کی گہری تعزیت ہے۔ ایشور سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی غم کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے کشمیری گیٹ سے اتر پردیش کے مہوبا جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس میں بدھ کی نصف شب یمنا ایکسپریس وے کے 33 ویں کلومیٹر پر آگ لگ گئی۔ اس وقت بس میں 35 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت نو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande