ہماچل میں 26 اور 27 ستمبر کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا ایلو-اورنج الرٹ
شملہ، 24 ستمبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی رخصتی کے دوران موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ پیش گوئی کے مطابق، 26 اور 27 ستمبر کو ریاست میں گرج چمک، بجلی گرنے اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا
HP-WEATHER-YELLOW-ORANGE-ALERT


شملہ، 24 ستمبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی رخصتی کے دوران موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ پیش گوئی کے مطابق، 26 اور 27 ستمبر کو ریاست میں گرج چمک، بجلی گرنے اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 26 ستمبر کو بعض مقامات پر گرج چمک اور بجلی گرنے کے ساتھ بارش کا ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ 27 ستمبر کو شدید سے بہت شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 28 ستمبر کو بھی بعض مقامات پر شدید بارش کا ایلو الرٹ رہے گا۔

27 ستمبر کو لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 ستمبر کو ریاست بھر میں موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 26 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ 27 ستمبر کو انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اس روز لوگوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 42 سڑکیںبند

ریاست میں گزشتہ دنوں ہوئی مانسون کی بارش کا اثر کئی علاقوں میں اب بھی برقرار ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق جمعرات کی صبح تک ریاست میں 42 سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند تھیں۔ تاہم کسی بجلی منصوبے یا پینے کے پانی کی اسکیم کے بند ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دنوں میں آندھی، بجلی اور بارش کی وارننگ کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔

مانسون میں 358 اموات، 3,219 کروڑ روپے کا نقصان

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مانسون کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں اب تک 358 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ چار افراد لاپتہ ہیں اور 605 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شملہ میں سب سے زیادہ 51 اموات درج کی گئی ہیں۔ کانگڑا میں 45، چمبا میں 43، سرمور میں 39، منڈی میں 36، کلو میں 33، لاہول اسپیتی میں 25، سولن اور اونا میں 24-24، کنّور میں 19، ہمیرپور میں 10 اور بلاسپور میں نو افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں 213 افراد کی جان سڑک حادثات میں، جبکہ 145 افراد کی موت لینڈ سلائیڈنگ، اچانک سیلاب، ڈوبنے، بہہ جانے، پھسلنے اور بارش سے متعلق دیگر حادثات میں ہوئی ہے۔

مانسون کے دوران 143 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے، جن میں 43 کچے اور 100 پکے مکانات شامل ہیں۔ 525 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 18 دکانیں، پانچ گھر اٹ اور 494 مویشی خانے بھی مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ ریاست میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک کو مجموعی طور پر 3,219 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ اس میں محکمہ تعمیرات عامہ کو سڑکوں اور پلوں کے نقصان کی وجہ سے 2,744 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande