
لکھنؤ، 24 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ورون وہار اور نیمیش نگر اسکیم کا بھومی پوجن کیا۔ تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 10,680 ایکڑ رقبے میں تیار کی جانے والی ان اسکیموں کے تحت پلاٹوں کی رجسٹریشن کا بھی آغاز کیا گیا۔ آگرہ ایکسپریس وے کے قریب گاؤں دونا میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے 2,166 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ پانچ کثیر منزلہ رہائشی اپارٹمنٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد