
سرینگر 24 ستمبر (ہ س)۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے اندروان علاقے میں جمعرات کو ایک 45 سالہ خاتون کو اس کی رہائش گاہ کے قریب جنگلی ریچھ نے حملے میں زخمی کر دیا ۔ خاتون کی شناخت نجیبہ بانو کے نام سے ہوئی،اس حملے میں اس کے سر پر چوٹیں آئیں۔ اس واقعے کے بعد، اسے فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس واقعے سے علاقے کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جنہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی مزید نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir