حیدرآباد میں 730 کلو مشتبہ ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ ضبط
حیدرآباد، 24 ستمبر (ہ س)۔ حیات نگر میں ادرک لہسن پیسٹ تیار کرنے والی ایک یونٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 730 کلو مشتبہ ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ ضبط کرلیا گیا۔یہ کارروائی ایم ۔فاسٹ، ایس او ٹی ایل بی نگر اور حیات نگر پولیس نے مشترکہ طور پر انج
حیدرآباد میں 730 کلو مشتبہ ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ ضبط


حیدرآباد، 24 ستمبر (ہ س)۔ حیات نگر میں ادرک لہسن پیسٹ تیار کرنے والی ایک یونٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 730 کلو مشتبہ ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ ضبط کرلیا گیا۔یہ کارروائی ایم ۔فاسٹ، ایس او ٹی ایل بی نگر اور حیات نگر پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ حکام کے مطابق یونٹ میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہیں تھے اور مبینہ طور پر غیر صحت بخش ماحول میں پیسٹ تیار کیا جارہا تھا۔

دھاوے کے دوران تقریباً 730 کلو مشتبہ ملاوٹی پیسٹ کے علاوہ ایک نامعلوم محلول اور فوڈ کلر بھی ضبط کیا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ ان اشیاء کا استعمال ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری میں کیاجارہا تھا۔کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے حیات نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام ضبط شدہ اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ان کی جانچ کررہے ہیں تاکہ ان میں استعمال ہونے والے اجزا اور صحت پر ممکنہ اثرات کا پتہ چلایا جاسکے۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ تیار کیا گیا مشتبہ پیسٹ کہاں سپلائی کیا جارہا تھا اور اس کی تیاری و تقسیم میں مزید کون لوگ ملوث ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande