رام مندر چڑھاواچوری معاملے میں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل
ایودھیا، 23 ستمبر (ہ س):۔ اتر پردیش کے ایودھیا میں واقع رام مندر میں مبینہ طور پر چڑھاوے کی رقم کی چوری کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بدھ کو پولیس نے آٹھ ملزمان کے خلاف انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ ابتدائی معلو
رام مندر چڑھاواچوری معاملے میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل


ایودھیا، 23 ستمبر (ہ س):۔

اتر پردیش کے ایودھیا میں واقع رام مندر میں مبینہ طور پر چڑھاوے کی رقم کی چوری کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بدھ کو پولیس نے آٹھ ملزمان کے خلاف انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے بدھ کو تقریباً 74 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔ پولیس چار بکسوں اور ایک گتے کے ڈبے میں پیک چارج شیٹ لے کر عدالت پہنچی۔

استغاثہ کی بنیاد تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج، ملزمان کے بیانات، برآمدگی اور الیکٹرانک شواہد کو بنایا گیا ہے۔

اس معاملے کے تفتیشی افسر، ایودھیا کے سرکل آفیسر آشوتوش تیواری نے بتایا کہ 27 اپریل سے 5 جون کے درمیان چندے کی رقم مبینہ طور پر نکالنے یا چھپانے سے متعلق 105 سے زیادہ واقعات سی سی ٹی وی میں سامنے آئے ہیں۔ ان فوٹیج کو ملزمان کی سرگرمیوں اور دیگر شواہد سے ملا کر تحقیقات کی گئی ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام آٹھ ملزمان کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande