صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 23 ستمبر(ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز-2026 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ ویٹ ل
میڈل


نئی دہلی، 23 ستمبر(ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز-2026 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں 28 سال بعد ایشین گیمز ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی، جب کہ ہندوستانی شوٹر اور سافٹ ٹینس کھلاڑی جے مینا نے کانسہ کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

صدر جمہوریہ مرمو نے خواتین کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، رائزا ڈھلوں اور مہیشوری چوہان اور مردوں کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر اننت جیت سنگھ نروکا، بھاوتےگ سنگھ گل اور معراج احمد خان کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی مہارت، عزم اور ٹیم کے جذبے نے ملک کو اعزازدلایا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ رادھا کرشنن نے خواتین کے 49 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر میرا بائی چانو کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کے شاندار عزم اور مستقل مزاجی کی تعریف کی۔ انہوں نے خواتین کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، مہیشوری چوہان اور رائزا ڈھلوں اور مردوں کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر اننت جیت سنگھ نروکا، بھاوتےگ سنگھ گل اور معراج احمد خان کو بھی مبارکباد دی۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی سٹیک، ٹیم ورک اور عمدہ کارکردگی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تمام تمغے جیتنے والوں کو آنے والے سالوں میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔

چاندی کا تمغہ جیتنے پر میرا بائی چانو کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کا عزم اور مسلسل کوششیں پورے ملک کو متاثر کرتی رہیں گی اور پورے ہندوستان کو ان پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے خواتین کے ا سکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسے کے تمغے جیتنے پر پریناز دھالیوال، مہیشوری چوہان اور رائزا ڈھلوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم ورک نے ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر سافٹ ٹینس میں ایشین گیمز کا پہلا تمغہ جیتنے والے جے مینا کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک میں سافٹ ٹینس کے میدان میں ایک نیا اور یادگار باب ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے میرا بائی چانو کی تاریخی واپسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 28 سال کے طویل وقفے کے بعد ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ انہوں نے ایشین گیمز میں خواتین کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں پہلا کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پریناز دھالیوال، رائزا ڈھلوں اور مہیشوری چوہان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایشین گیمز میں مردوں کے اسکیٹ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر اننت جیت سنگھ نروکا، بھاوتےگ سنگھ گل اور معراج احمد خان کو بھی مبارکباد دی۔وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی خواتین کی اسکیٹ ٹیم کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور انہیں جیت کے اس جذبے کو جاری رکھنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande