سریکاکولم میں ٹرین کی زد میں آکر چار طلبہ جاں بحق، ایک شدید زخمی
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر اظہارِ افسوس کیاحیدرآباد، 23 ستمبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے ٹیکّلی منڈل میں رویولاسا کے قریب بدھ کی دوپہر ریاست رانی ایکسپریس کی زد میں آکر چار طلبہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی
سریکاکولم میں ٹرین کی زد میں آکر چار طلبہ جاں بحق، ایک شدید زخمی


آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر اظہارِ افسوس کیاحیدرآباد، 23 ستمبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے ٹیکّلی منڈل میں رویولاسا کے قریب بدھ کی دوپہر ریاست رانی ایکسپریس کی زد میں آکر چار طلبہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمام طلبہ تالاب سے مچھلی پکڑ کر واپس آتے ہوئے برما کالونی کے قریب ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وشاکھا راؤ، دلیپ، شرد اور شیو کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی طالب علم سلمان راجو کو ٹیکّلی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ٹیکّلی تھانے کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بھونیشور سے گنّوپور جا رہی ریاست رانی ایکسپریس نے ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہے طلبہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں چار طلبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس افسر کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی طلبہ انٹرمیڈیٹ یعنی بارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھے اور ٹیکّلی کے سرکاری ایس سی/ایس ٹی ہاسٹل میں رہتے تھے۔ تمام طلبہ ٹیکّلی منڈل کے ڈمرو گاؤں کے رہنے والے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کو مطلع کیا۔ پولیس اور ریلوے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔ پولیس نے لاشوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ جائے حادثہ سے ابتدائی شواہد بھی جمع کیے۔

دریں اثنا، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے حکام سے حادثے کی تفصیلات طلب کیں۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی طالب علم کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande