صدر جمہوریہ ہند گجرات کے دورے پر، 22 ستمبر کو 72ویں قومی فلم ایوارڈز پیش کریں گی
نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج، کل اور پرسوں یعنی 21، 22 اور 23 ستمبر کو گجرات کے دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، مرمو اپنے تین روزہ دورے کے دوران 22 ستمبر کو کیوڑیا کے ایکتا نگر میں 72ویں قومی فلم ایوار
صدر جمہوریہ ہند گجرات کے دورے پر، 22 ستمبر کو 72ویں قومی فلم ایوارڈز پیش کریں گی


نئی دہلی، 21 ستمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج، کل اور پرسوں یعنی 21، 22 اور 23 ستمبر کو گجرات کے دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، مرمو اپنے تین روزہ دورے کے دوران 22 ستمبر کو کیوڑیا کے ایکتا نگر میں 72ویں قومی فلم ایوارڈز پیش کریں گی۔

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، وہ 23 ستمبر کو وڈودرا میں مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کی 75ویں سالانہ تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ برہما کماریز کی مہم ’وشو نو نرمان کے لیے روحانی بیداری‘ کا آغاز اور ’گلوبل اسپرچوئل پیلس‘ ریٹریٹ سینٹر کا افتتاح کریں گی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ برہما کماریز نڈیاڈ کی مہم ’وکست بھارت کے لیے نوجوان: قوم کی تعمیر کے لیے داخلی قوت کی بیداری‘ کا بھی ورچوئل طور پر آغاز کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande