بند مکان سے چوروں نے 25ہزار روپے کی نقد رقم چوری کی
سہارنپور: 20ستمبر (ہ س)۔ دیوبند کے قریبی بستی تلہیڑی بزرگ میں چوروں نے ایک بند پڑے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے تالے توڑ کر تقریباً 25 ہزار روپے کی نقد رقم چوری کرلی ۔چوری کی واردات کے وقت گھر کے افراد ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے ۔تفصیل کے مطابق
بند مکان سے چوروں نے 25ہزار روپے کی نقد رقم چوری کی


سہارنپور: 20ستمبر (ہ س)۔

دیوبند کے قریبی بستی تلہیڑی بزرگ میں چوروں نے ایک بند پڑے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے تالے توڑ کر تقریباً 25 ہزار روپے کی نقد رقم چوری کرلی ۔چوری کی واردات کے وقت گھر کے افراد ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے ۔تفصیل کے مطابق تلہیڑی بزرگ کے باشندہ یعقوب علی نے پولیس کو ایک تحریر دیتے ہوئے بتایا وہ اور اس کے فیملی کے تمام افراد گھر کا تالالگا کر تلہیڑی بس اسٹینڈکے قریب ایک شناسا کے یہاں تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم چور گھر میں گھس گئے اور انہوں نے گھر میں رکھی الماری کا تالا توڑ کر اس میں رکھے 25 ہزار روپے کی رقم چوری کرلی ۔یعقوب علی نے بتایا کہ جب وہ دیر رات گھر واپس آئے تو انہیں چوری کی واردات کا علم ہوا ۔متاثرہ شخص نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ چور چھت کے راستہ سے اس کے گھر میں داخل ہوئے ۔تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کو درج کرکے جانچ کی جارہی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande