
آئیچی-ناگویا، 20 ستمبر (ہ س)۔ ایلاوینل والاریون، سونم مسکر اور ودرسا کے ونود کی ہندوستانی تکڑی نے اتوار کے روز 2026 کے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلایا۔ ہندوستانی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کی ٹیم کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
آئیچی پریفیکچرل جنرل شوٹنگ گیلری میں ہندوستانی تکڑی نے چھ چھ سیریز کے بعد مجموعی طور پر 1898.0 پوائنٹس حاصل کیے۔ چین کی جیفی وانگ، جیایو ہان اور یوچین دو کی ٹیم نے 1904.2 پوائنٹس کے عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ جاپان کی ہیناتا تائیچی، مساکی نوباتا اور شیوری ہیراتا کی ٹیم نے 1897.1 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
ایلاوینل والاریوان اور سونم مسکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی مقابلے کے فائنل میں بھی جگہ بنائی ہے، جو اتوار کو ہی بعد میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفکیشن میں سونم 634.1 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ایلاوینل 633.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر رہیں۔ چین کی جیفی وانگ نے 636.8 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفکیشن میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
اس تمغے کے ساتھ ہندوستان نے اس مقابلے میں مسلسل دوسری بار ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستان نے 2023 میں ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں بھی اس مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔
10 میٹر ایئر رائفل خواتین کی ٹیم میں ہندوستانی نشانہ بازوں کا اسکور:
ودرسا کے ونود - 630.4 پوائنٹس
سونم مسکر - 634.1 پوائنٹس
ایلاوینل والاریوان - 633.5 پوائنٹس
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن