گروگرام پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیاں انجام دینے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، ملزم میاں بیوی گرفتار
-سیکٹر-38 کے پی جی میں چھاپہ مار کر دیگر 21 افراد کو بھی پکڑا
نیٹ ورک کا خلاصہ کرتے پولیس اہلکار


گروگرام، 20 ستمبر (ہ س)۔ گروگرام پولیس نے غیر اخلاقی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ جمعہ کی رات اسپا سینٹرز پر چھاپے ماری کے بعد ہفتہ کی رات گاوں جھاڑسا سے ایک میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی 21 دیگر افراد بھی پکڑے کیے گئے۔

بازیاب کرائی گئی ایک متاثرہ سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو گاوں جھاڑسا کے رہائشی ساحل کے ذریعے چلائے جا رہے ایک مبینہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کا پتہ چلا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جال بچھایا اور چھاپہ مار کر ساحل کو اس کی بیوی کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ساحل ان مبینہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ویب سائٹ چلا رہا تھا، نیز واٹس ایپ چیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہا تھا۔ یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر پی جی گیسٹ ہاوسز، گاڑیوں اور 10 تا 12 ساتھیوں کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ متاثرہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ نابالغ ہونے کے دوران اسے مبینہ طور پر زبردستی جھاڑسا میں واقع ٹھکانے پر رکھا گیا تھا۔

آئی ٹی پی اے نوڈل اے سی پی ابھیلکش جوشی اور ہریانہ ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن اوشا پریہ درشنی کی نگرانی میں سیکٹر-38 میں واقع ایک پی جی میں مشترکہ چھاپے ماری کی گئی۔

چھاپے ماری کے دوران موقع سے غیر ملکی شہریوں سمیت 13 مردوں اور آٹھ خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں آئی ٹی پی اے اور فارنرز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت صدر پولیس اسٹیشن گروگرام میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande