ایشیائی کھیلوں میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی دھماکہ خیز شروعات، ازبکستان کو 19-0 سے شکست
کاکامی گاہارا (جاپان)، 20 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیل 2026 میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پول بی کے پہلے مقابلے میں ازبکستان کو 19-0 سے شکست دے دی۔بھارت کی اس بڑی فتح کی سب سے نمایاں کھلاڑی دیپیکا رہیں، جنہوں نے تنہا
ایشیائی کھیلوں میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی دھماکہ خیز شروعات، ازبکستان کو 19-0 سے شکست


کاکامی گاہارا (جاپان)، 20 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیل 2026 میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پول بی کے پہلے مقابلے میں ازبکستان کو 19-0 سے شکست دے دی۔بھارت کی اس بڑی فتح کی سب سے نمایاں کھلاڑی دیپیکا رہیں، جنہوں نے تنہا 8 گول داغ کر مقابلے کو یک طرفہ بنا دیا۔ ایشیکا نے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 مختلف کھلاڑیوں نے گول کیے۔ تجربہ کار گول کیپر سویتا نے بھی اس مقابلے میں ایک اہم ذاتی کامیابی حاصل کی اور بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی خواتین ہاکی کھلاڑی کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔بھارتی ٹیم نے ساتویں منٹ میں لالریمسیامی کے فیلڈ گول سے اپنا کھاتا کھولا۔ آٹھویں منٹ میں دیپیکا نے گول کرکے برتری 2-0 کردی، جبکہ 11ویں منٹ میں ایشیکا نے تیسرا گول داغا۔ 12ویں منٹ میں بلجیت کور نے گول کرکے اسکور 4-0 کردیا۔ یہ ان کا بھارت کے لیے 50واں سینئر بین الاقوامی میچ بھی تھا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام تک بھارت 4-0 سے آگے تھا۔دوسرے کوارٹر میں نہا نے 18ویں منٹ میں گول کیا۔ 22ویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی کارنر پر دیپیکا نے گول کرکے اسکور 6-0 کردیا۔ 23ویں منٹ میں نوینیت کور نے گول کیا، جبکہ 25ویں منٹ میں دیپیکا نے ایک اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ ہاف ٹائم تک بھارت کو 8-0 کی مضبوط برتری حاصل تھی۔تیسرے کوارٹر میں دیپیکا نے 33ویں سے 41ویں منٹ کے درمیان مسلسل چار گول داغ کر اپنے مجموعی گولوں کی تعداد 7 تک پہنچا دی۔ 42ویں منٹ میں ایشیکا نے دوسرا گول کیا، جبکہ اگلے ہی منٹ لال تھانت لوانگی اور ساکشی رانا نے بھی گول کرکے بھارت کی برتری مزید بڑھا دی۔ کوارٹر کے اختتام سے قبل نوینیت کور نے اپنا دوسرا گول کیا اور اسکور 16-0 ہوگیا۔آخری کوارٹر میں بھی بھارتی ٹیم کا جارحانہ کھیل جاری رہا۔ 51ویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی اسٹروک کو لال تھانت لوانگی نے گول میں تبدیل کیا۔ 54ویں منٹ میں ایشیکا نے اپنا تیسرا گول داغ کر ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ اسی منٹ دیپیکا نے اپنا آٹھواں گول کیا اور بھارت کی برتری 19-0 ہوگئی۔ اس کے بعد کوئی گول نہیں ہوا اور بھارت نے اسی اسکور پر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ازبکستان کے خلاف شاندار فتح کے بعد بھارتی خواتین ہاکی ٹیم پول بی کے اپنے اگلے مقابلے میں انڈونیشیا کا سامنا کرے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande