
رانچی، 20 ستمبر(ہ س)۔ اتوار کی صبح رانچی کے پسکا موڑمیں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں لوگوں نے ایک پک اپ وین کو آگ لگا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر سکھ دیو نگر پولیس اسٹیشن اور پنڈرا او پی کی پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پالیا۔
پولیس نے اس معاملے میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سب سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد ضلع میں بدامنی کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ایس پی نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی