ٹرین کی زد میں آنے سے دو ریلوے ملازمین جاں بحق
میرزاپور، 2 ستمبر (ہ س)۔ چنار کوتوالی علاقے کے پیرلّی پور گاؤں کے قریب منگل کی رات ریلوے ٹریک پر گشت کر رہے دو ملازمین نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ متوفین کی شناخت پیرلّی پور کے رہنے والے رام شرن راج بھر (35) اور اندرپور کُسُمہی کے رہن
ٹرین کی زد میں آنے سے دو ریلوے ملازمین جاں بحق


میرزاپور، 2 ستمبر (ہ س)۔ چنار کوتوالی علاقے کے پیرلّی پور گاؤں کے قریب منگل کی رات ریلوے ٹریک پر گشت کر رہے دو ملازمین نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ متوفین کی شناخت پیرلّی پور کے رہنے والے رام شرن راج بھر (35) اور اندرپور کُسُمہی کے رہنے والے رنجیت کمار (24) کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں ڈی ایف سی سی ریلوے کے ٹھیکیدار کے ملازم تھے اور رات تقریباً 11 بجے ٹریک پر گشت کر رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کجرہٹ چوکی انچارج سدانند سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande