
نئی دہلی/ممبئی، 2 ستمبر (ہ س)۔
پرنو کَنسٹرکشنز لمیٹڈ کا ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 7 ستمبر کو کھلے گا۔ اس میں سرمایہ کاری کے خواہش مند سرمایہ کار 9 ستمبر تک بولی لگا سکتے ہیں۔ اس کے لیے قیمت کا دائرہ (پرائس بینڈ) 118 سے 124 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے۔
کمپنی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرنو کَنسٹرکشنز لمیٹڈ کا آئی پی او 7 ستمبر کو کھلے گا اور 9 ستمبر کو بند ہوگا۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے اینکر سرمایہ کار 4 ستمبر کو بولی لگا سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس کے لیے پرائس بینڈ 118 سے 124 روپے فی شیئر مقرر کیا ہے۔
پرنو کَنسٹرکشنز لمیٹڈ کا یہ آئی پی او 3,156.00 ملین روپے تک کا فریش ایشو ہے، جس میں انویسٹر شیئر ہولڈر-بائیو انرجی انڈیا انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 28,56,869 ایکویٹی شیئرز کی فروخت کی پیشکش (او ایف ایس) بھی شامل ہے۔
کمپنی کے مطابق 10 روپے کی قیمتِ اجراء والے اس ایشو میں سرمایہ کار کم از کم 120 ایکویٹی شیئرز کے لیے اور اس کے بعد 120 ایکویٹی شیئرز کے مضارب میں بولی لگا سکتے ہیں۔ کمپنی کے شیئرز کو این ایس ای اور بی ایس ای، دونوں پر درج کرنے کی تجویز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے۔ یہ ممبئی کی ٹاپ ری ڈیولپمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو بنیادی طور پر ویسٹرن سبربس میں کفایتی، مڈ اور ماس اور اسپائریشنل گھروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ری ڈیولپمنٹ منصوبے انجام دیتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ