
نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سنسکرت کے ایک سبھاشیتم کے ذریعے بے خوف ہو کر عطیہ دینے اور زندگی بچانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ’ایکس‘ پر سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا جس کا مطلب ہے کہ جو شخص دوسروں کے خوف کو دور کرکے انہیں بے خوفی فراہم کرتا ہے، اسے عظیم ثمر حاصل ہوتا ہے۔ تینوں لوکوں میں جان کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی عطیہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے انسانی زندگی کی حفاظت کو سب سے بڑا عطیہ قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد