نیپال سیلاب : 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف 2,000 میٹر نیچے گری، دھماکے جیسا ہوا اثر
کھٹمنڈو، 2 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے رسووا گڑھی میں تباہ کن سیلاب کی وجہ بننے والے گلیشیئر کے کھسکنے کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف اور برف کے تودے تقریباً 2,000 میٹر نیچے آ کر گرے۔ ماہرین کے مطابق اس وا
نیپال سیلاب : 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف 2,000 میٹر نیچے گری، دھماکے جیسا ہوا اثر


کھٹمنڈو، 2 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے رسووا گڑھی میں تباہ کن سیلاب کی وجہ بننے والے گلیشیئر کے کھسکنے کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف اور برف کے تودے تقریباً 2,000 میٹر نیچے آ کر گرے۔ ماہرین کے مطابق اس واقعے سے آس پاس کے علاقے میں زبردست توانائی پیدا ہوئی، جس کا اثر بم دھماکے جیسا تھا۔

لانگ ٹانگ لیرونگ کے شمال میں برفانی تودے اور سیلاب کا مطالعہ کر رہے تریبھون یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے مرکزی شعبے کے پروفیسر ڈاکٹر رنجن کمار دہال کے مطابق، برف کا بہت بڑا تودہ صرف نیچے نہیں گرا بلکہ اس کے ساتھ آس پاس بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والا دھماکہ بھی ہوا۔

ڈاکٹر دہل نے بتایا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے تجزیے اور انتہائی کم تخمینے کی بنیاد پر بھی تقریباً 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف کے نیچے گرنے کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، تقریباً 2,000 میٹر نیچے گرنے کے دوران اس برفانی تودے سے پیدا ہونے والی توانائی کا اثر بم دھماکے جیسا رہا ہوگا۔ اس واقعے سے پیدا ہونے والے ارتعاش کو 5.2 ریکٹر اسکیل کے زلزلے کے طور پر بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تریبھون یونیورسٹی کے انجینئرنگ ماہر ارضیات ڈاکٹر دہل کے ساتھ چین کے شنگھائی میں واقع ٹونگ جی یونیورسٹی، برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اور کنگز کالج لندن، اور اٹلی کی پادوا یونیورسٹی کے پروفیسرز نے تقریباً ایک سال پہلے سے ہمالیہ اور ہمالیائی علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا مطالعہ شروع کیا تھا۔

مطالعے کے دوران معلوم ہوا تھا کہ رسووا گڑھی کے بالائی تبتی علاقے میں واقع پیورے پُو گلیشیئر جھیل کے سپرا گلیشیئرل لیک یعنی گلیشیئر پر حال ہی میں بننے والے چھوٹے چھوٹے آبی ذخائر اور تالاب پھٹ گئے تھے۔ اس کے باعث گزشتہ سال بھی بھوٹے کوشی دریا میں سیلاب آیا تھا۔

اس کے بعد ماہرین ارضیات اور سائنس دانوں کی ٹیم نے ہمالیائی خطے کے گلیشیئرز میں ہونے والی ہلچل اور سرگرمیوں کا مطالعہ شروع کیا۔ اسی مطالعے کے دوران گزشتہ بدھ کو اچانک تباہ کن سیلاب آ گیا، جس کے بعد ٹیم کے کچھ ارکان برفانی تودے اور سیلاب کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہو گئے۔

پروفیسر دہل کے مطابق، حاصل شدہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ برفانی تودے کی لمبائی تقریباً 1.3 کلومیٹر تھی۔ اس نے نیچے کی جانب تقریباً 500 سے 800 میٹر کے علاقے کو اپنی زد میں لیتے ہوئے اسے صاف کر دیا۔

تاہم، سائنس دان ابھی برف کے تودے کی اصل موٹائی واضح طور پر متعین نہیں کر سکے ہیں۔ دستیاب تفصیلات کی بنیاد پر ان کا اندازہ ہے کہ گرا ہوا برفانی تودہ تقریباً 60 سے 70 میٹر موٹا رہا ہوگا۔

اس بنیاد پر برف اور برفانی تودے کے حجم کا اندازہ لگانے پر تقریباً 4 کروڑ مکعب میٹر مواد کے نیچے گرنے کا امکان سامنے آتا ہے۔ تاہم، پروفیسر دہال انتہائی کم تخمینے کی بنیاد پر بھی کم از کم 2.5 کروڑ مکعب میٹر برف کے نیچے گرنے کی بات کہتے ہیں۔ وہیں، کچھ دیگر ماہرین نے ابتدائی طور پر 10 کروڑ مکعب میٹر تک برف گرنے کا اندازہ لگایا ہے۔

2.5 کروڑ مکعب میٹر برف کا حجم کتنا وسیع ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم کو تقریباً 22 مرتبہ بھرا جا سکتا ہے۔ یہ مقدار مصر کے مشہور اہرام سے تقریباً 10 گنا زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

برف کے حجم کا سائنسی مطالعہ کر رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت میں نیچے گری برف کی مقدار ان ابتدائی تخمینوں سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande