
لندن، یکم ستمبر (ہ س)۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے برطانوی سیاست میں اپنے 11 سالہ پارلیمانی کریئر کا خاتمہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹارمر نے اپنے مقامی اخبار، کیمڈن نیو جرنل سے کہا کہ یہ ان کے لیے ہاو¿س آف کامنز چھوڑنے کا صحیح وقت ہے۔
اسٹارمر پہلی بار 2015 میں ممبر پارلیمنٹ بنے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا، جو برطانیہ کےعوامی شعبے کے اعلیٰ قانونی اہلکار تھے۔ 2019 میں، انہوں نے لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی اور 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے بعد وزیر اعظم بنے۔
تاہم، وزیر اعظم کے طور پر ان کا دور حکومت متوقع عوامی حمایت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ رائے عامہ کے جائزوں میں ان کی مقبولیت میں کمی کے بعد، انہوں نے جون 2026 میں وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ ان کی جگہ اینڈی برنہم نے لی۔
اسٹارمر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اپنے حلقے کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے لیکن اب وہ بین الاقوامی امور، دفاع، سلامتی، تجارت اور ٹیکنالوجی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا بھی عہد کیا۔
وزیر اعظم کے طور پر اپنے دور کا حوالہ دیتے ہوئے، اسٹارمر نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے، عوامی خدمات کی تعمیر نو اور بین الاقوامی سطح پر برطانیہ کی شبیہ کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد