
نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔
اداکار اور ہدایت کار کونال کھیمو کی آئندہ ایکشن کامیڈی فلم ’وائب‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈرونگو فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری خود کونال کھیمو نے کی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا، اسپَرش شری واستو، ونشیکا دھیر اور بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو نِرہوا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ٹریلر میں کونال کھیمو اور اسپَرش شری واستو دو ایسے دوستوں کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، جو اپنی لاپروائی کے باعث ایک بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں۔ حالات انہیں جاسوس بننے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ وہیں پریتی زنٹا ایک سخت گیر کمانڈنگ افسر کے کردار میں ہیں، جو ملک کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے مشن میں دونوں کو شامل کرتی ہیں۔
نوآموز جاسوسوں کی مزاحیہ حرکتیں ٹریلر میں کامیڈی کا بھرپور رنگ بھر دیتی ہیں۔ ایکشن، جاسوسی اور مزاح سے بھرپور یہ فلم ناظرین کو تفریح کا مکمل پیکیج پیش کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔
فلم میں معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور بھی خصوصی کیمیو کردار میں نظر آئیں گی۔ ایکشن، کامیڈی اور جاسوسی کے امتزاج پر مبنی ’وائب‘ 18 ستمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan