
نئی دہلی، 2 ستمبر(ہ س)۔ آٹو ریفینیش مارکیٹ کے لیے آٹوموٹو اوریجنل آلات بنانے والی کمپنی سومیکس انجینئرنگ لمیٹڈ کے حصص نے عالمی دباو کی وجہ سے منفی رجحانات کے باوجود آج اسٹاک مارکیٹ میںاپنے آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے مضبوط آغازکیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 101 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 9.90 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 111 روپے کی سطح پر درج ہوا۔
مضبوط لسٹنگ کے بعد خریداری کی وجہ سے کمپنی کے حصص مختصر وقت میں 116 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم، بعد میں منافع وصولی کی وجہ سے حصص گر کر 107 روپے کی سطح پرآ گئے۔ کمپنی کے حصص پورے دن کی خرید و فروخت کے بعد110.45 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس طرح کاروبار کے پہلے دن آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو فی حصص9.45روپے یعنی9.36 فیصد کامنافع ہوا۔
53.40 کروڑ روپے کا یہ آئی پی او 25 سے 28 اگست تک سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کے باعث یہ مجموعی طور پر 162.94 گنا سبسکرائب ہوا۔ کیو آئی بی حصہ 121.28 گنا، این آئی آئی حصہ 270.70 گنا اور ریٹیل حصہ 158.98 گنا سبسکرائب ہوا۔
آئی پی او میں 10 روپے کی فیس ویلیو والے 52,87,200 شیئر جاری کیے گئے۔ ان میں 42,91,200 نئے شیئر اور 9,96,000 شیئر آفر فار سیل کے ذریعے فروخت کیے گئے۔ نئے شیئروں سے حاصل رقم کا استعمال راجستھان اور ہریانہ میں نئی مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے، ورکنگ کیپیٹل اور دیگر کارپوریٹ ضروریات پوری کرنے میں کیا جائے گا۔سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈی آر ایچ پی کے مطابق کمپنی کا خالص منافع مالی سال 2023تا20245 میں 7.43 کروڑ روپے تھا، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 9.98 کروڑ اور 2025تا2026 میں 12.76 کروڑ روپے ہو گیا۔
اسی طرح کمپنی کی آمدنی 2023تا20245 میں 131.54 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2024تا2025 میں 147.18 کروڑ اور 2025تا2026 میں 148.34 کروڑ روپے ہو گئی۔
تاہم، اس دوران کمپنی کا قرض بھی بڑھا۔ مالی سال 2023تا20245 میں 6.43 کروڑ روپے کا قرض 2024تا2025 میں بڑھ کر 7.75 کروڑ اور 2025تا2026 میں 13.06 کروڑ روپے ہو گیا۔کمپنی کی نیٹ ورتھ 38.86 کروڑ روپے سے بڑھ کر 48.84 کروڑ اور پھر 61.60 کروڑ روپے ہو گئی۔ ریزرو اور سرپلس بھی 36.77 کروڑ سے بڑھ کر 46.75 کروڑ اور 2025تا2026 میں 46.88 کروڑ روپے رہا۔
کمپنی کاای بی آئی ٹی ڈی اے بھی مسلسل بڑھا۔ یہ 2023تا20245 میں 11.63 کروڑ روپے، 2024تا2025 میں 15.03 کروڑ روپے اور 2025تا2026 میں بڑھ کر 19.08 کروڑ روپے ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی