
ہلدوانی، 2 ستمبر (ہ س)۔
گزشتہ دو دنوں سے مسلسل ہو رہی موسلا دھار بارش کا اثر اب ہلدوانی اور آس پاس کے علاقوں میں صاف نظر آنے لگا ہے۔ جگہ جگہ سڑکیں متاثر ہیں، دریاو¿ں اور ندی نالوں کی سطحِ آب بڑھ گئی ہے اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔
اسی دوران گولا ندی کے تیز بہاو¿ کے پیش نظر نینی تال کے ایس ایس پی ڈاکٹر منجوناتھ ٹی سی نے پولیس افسران کے ساتھ ہلدوانی میں واقع گولا پل کا معائنہ کیا اور موقع پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پل کے آس پاس بڑھتی بھیڑ اور سیلفی و ریل بنانے کے لیے خطرناک مقامات پر پہنچنے والے لوگوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے کاٹھ گودام، ہلدوانی، بنبھول پورہ، لال کنواں اور چورگلّیا علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر اب میدانی علاقوں میں دریاو¿ں اور ندی نالوں کی بڑھتی ہوئی سطحِ آب اور پانی جمع ہونے کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ آنے کے واقعات کے پیش نظر پولیس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف، واٹر پولیس اور متعلقہ تھانوں کی ٹیمیں تعینات ہیں۔ جہاں کہیں بھی ملبہ یا لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع مل رہی ہے، وہاں ٹیمیں فوری طور پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کر رہی ہیں۔
ایس ایس پی نے گولا پل کے قریب لوگوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ پر خصوصی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ تیز بہاو¿ کے دوران لوگ پل کے آس پاس کھڑے ہو کر تصاویر، سیلفی اور ریل بنانے کے لیے پہنچ رہے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ پلوں اور تیز بہاو¿ والی ندیوں کے کنارے کھڑے ہو کر تصاویر یا ویڈیوز نہ بنائیں اور نہ ہی ریل بنانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے پوری طرح مستعد ہے، لیکن ہر شخص کو اپنی ذاتی حفاظت کی ذمہ داری بھی سمجھنی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ