اے ایم یو کی این ایس ایس اکائی نے ‘وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2027’’ کے تحت کوئز مقابلہ منعقد کیا
علی گڑھ، 19 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس اکائی نے وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومت ہند کے ‘وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2027’ پہل کے تحت ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا۔ اس کا مقصد طلبہ کے اندر وکست بھارت کے مختلف پہلوؤں پر اخترا
این ایس ایس


علی گڑھ، 19 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس اکائی نے وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومت ہند کے ‘وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2027’ پہل کے تحت ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا۔ اس کا مقصد طلبہ کے اندر وکست بھارت کے مختلف پہلوؤں پر اختراعی سوچ، قیادت اور قومی ترقی میں تعمیری شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ یہ پروگرام این ایس ایس کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد محسن خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام افسران ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر ارسلان، ڈاکٹر فوزیہ فریدی، ڈاکٹر ناہید اکبری اور نعیم احمد نے پروگرام میں تعاون کیا، جبکہ پروگرام افسر محمد عمران خان نے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔ علی گڑھ کی ضلعی کھیل افسر پونم لتا راج اور اے ایم یو کے فزیکل ایجوکیشن کے ڈاکٹر محمد ارشد باری بطور خاص پروگرام میں شریک ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande