شام میں فوجی اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی یا لاپتہ
دیر الزور، 19 ستمبر(ہ س)۔ شام کے صوبہ دیر الزور کے مغربی علاقے عیاش میں شامی فوج کے ایک مرکز میں واقع اسلحہ اور گولہ بارود کے گودام میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 دیگر افراد زخمی یا لاپتا ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کی
شام میں فوجی اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی یا لاپتہ


دیر الزور، 19 ستمبر(ہ س)۔ شام کے صوبہ دیر الزور کے مغربی علاقے عیاش میں شامی فوج کے ایک مرکز میں واقع اسلحہ اور گولہ بارود کے گودام میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 دیگر افراد زخمی یا لاپتا ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھنے کی اطلاع دی ہے۔دیر الزور کے گورنر ہاو¿س کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری بیان کے مطابق، دھماکا گزشتہ روز عیاش قصبے کے قریب شامی عرب فوج کے ایک مرکز میں قائم اسلحہ گودام میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے۔بیان کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی اور امدادی ٹیموں نے علاقے کو محفوظ بنا لیا اور جائے وقوعہ پر ضروری کارروائی شروع کردی۔ حکام نے واقعے کی وجوہات اور اس کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 6 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا تھا کہ دیر الزور کے مغربی دیہی علاقے میں ایک فوجی بیرک کے اندر گولہ بارود کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے 18 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں مختلف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔شام کی وزارت دفاع کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عیاش کے علاقے میں شامی عرب فوج کے ایک مرکز میں دھماکا ہوا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق، دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande