
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س): ۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر کے کوآپریٹیو وزیر بابا صاحب پاٹل اور لاتور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک کے سات دیگر ڈائریکٹروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔
آر بی آئی نے یہ کارروائی ڈائریکٹروں کی جانب سے 10 سال کی زیادہ سے زیادہ مدتِ کار کی حد کی خلاف ورزی کیے جانے کے سبب کی ہے۔ مرکزی بینک کا یہ حکم بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کی ہدایات کے بعد سامنے آیا ہے۔
آر بی آئی نے مہاراشٹر کے کوآپریٹیو وزیر بابا صاحب پاٹل سمیت لاتور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک (ڈی سی سی بینک) کے آٹھ ڈائریکٹروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاٹل نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے وابستہ ہیں۔ بینک میں 10 سال کی زیادہ سے زیادہ مدتِ کار مکمل ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ