پونچھ میں زیورات کی دکان سے پاکستانی کرنسی کے نوٹ اور جھنڈے برآمد
جموں, 19 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مرکزی بازار میں پولیس نے ایک زیورات کی دکان پر چھاپہ مار کر اے کے 47 کے راؤنڈز، پاکستانی کرنسی، پوسٹرز اور پاکستانی جھنڈے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق جمعہ کی شب تقریباً 8 بج
Flag


جموں, 19 ستمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مرکزی بازار میں پولیس نے ایک زیورات کی دکان پر چھاپہ مار کر اے کے 47 کے راؤنڈز، پاکستانی کرنسی، پوسٹرز اور پاکستانی جھنڈے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق جمعہ کی شب تقریباً 8 بجے پولیس اسٹیشن پونچھ کی ایک ٹیم نے ایف ایس ایل ٹیم اور نائب تحصیلدار کے ہمراہ مرکزی بازار میں دیویندر سنگھ ولد نریندر سنگھ سکنہ محلہ کھوڑی نار، پونچھ کی زیورات کی دکان پر چھاپہ مارا۔

تلاشی کے دوران پولیس نے اے کے 47 کے راؤنڈز، 105 روپے کی پاکستانی کرنسی، پاکستانی پوسٹرز اور جھنڈے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔حکام نے بتایا کہ تلاشی کی کارروائی رات تقریباً 10 بجے مکمل ہوئی، جبکہ معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande