
سرینگر 19 ستمبر، (ہ س): پولیس اسٹیشن پونچھ کی ایک پولیس پارٹی نے ایف ایس ایل ٹیم اور نائب تحصیلدار کے ہمراہ مین مارکیٹ پونچھ میں ایک زیورات کی دکان کی تلاشی لی اور پانچ اے کے 47 رائفل کے راؤنڈز، پاکستانی کرنسی اور دیگر مواد برآمد کیا۔ تلاشی دیویندر سنگھ ولد نریندر سنگھ ساکن محلہ کھورینار، پونچھ کی زیورات کی دکان پر کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے نتیجے میں پانچ اے کے 47 رائفل کےراؤنڈز، پاکستانی کرنسی، 30 پاکستانی پوسٹرز اور دو پاکستانی جھنڈے برآمد ہوئے۔
اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir