نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 25ویں روز اپر تریشولی-1 آبی بجلی منصوبے کی سرنگ سے مزید 11 لاشیں برآمد
کاٹھمنڈو، 19 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 25ویں روز لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران اپر تریشولی-1 آبی بجلی منصوبے کی سرنگ سے ہفتہ کے روز مزید 11 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سرنگ میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاش اور بچاو¿ ک
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 25ویں روز اپر تریشولی-1 آبی بجلی منصوبے کی سرنگ سے مزید 11 لاشیں برآمد


کاٹھمنڈو، 19 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 25ویں روز لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران اپر تریشولی-1 آبی بجلی منصوبے کی سرنگ سے ہفتہ کے روز مزید 11 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سرنگ میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاش اور بچاو¿ کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔نیپالی فوج کے مطابق مشترکہ تلاش اور بچاو¿ مہم کے دوران سرنگ کے اندر لوہے کی جالی میں پھنسی ہوئی اور کیچڑ میں دبی 11 لاشیں ملی ہیں۔ راحت اور بچاو¿ ٹیم نے تمام لاشوں کو سرنگ سے باہر نکال لیا ہے۔

سیلاب کے باعث آبی بجلی منصوبے کی سرنگوں اور آس پاس کے علاقوں میں بڑی مقدار میں ملبہ اور کیچڑ جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے تلاش کا کام انتہائی مشکل بنا ہوا ہے۔رسوا ضلع میں بھوٹے کوشی ندی میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔ سیلاب کے بعد سے کئی افراد لاپتہ ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں مختلف متاثرہ علاقوں میں ان کی تلاش کر رہی ہیں۔ اپر تریشولی-1 منصوبے کی سرنگوں سے مسلسل لاشیں برآمد ہونے کے بعد فوج نے تلاش کا آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔نیپالی فوج نے بتایا کہ سرنگ کے اندر ملبہ ہٹا کر دیگر ممکنہ مقامات پر بھی تلاش جاری رکھی جائے گی، تاکہ سیلاب کے دوران لاپتا ہونے والے افراد کا سراغ لگایا جا سکے اور ان کی لاشیں اہل خانہ تک پہنچائی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande