مصطفی آباد کے نوجوان کی جی ٹی بی اسپتال میں موت، اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کیا
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ.س)۔ شمال مشرقی دہلی کے مصطفی آباد کے رہائشی 39 سالہ نوجوان کی جمعہ کے روز جی ٹی بی اسپتال میں علاج کے دوران مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مارپیٹ کرکے اسے قتل کیا گیا، جبکہ پولیس کی ابتدائی ت
مصطفی آباد کے نوجوان کی جی ٹی بی اسپتال میں موت، اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کیا


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ.س)۔ شمال مشرقی دہلی کے مصطفی آباد کے رہائشی 39 سالہ نوجوان کی جمعہ کے روز جی ٹی بی اسپتال میں علاج کے دوران مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مارپیٹ کرکے اسے قتل کیا گیا، جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر معاملہ سڑک حادثے کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، جس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 39 سالہ دانش کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مصطفیٰ آباد علاقے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے اور سڑک پر ریڑھی لگا کر خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق دانش ہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔

دانش کے بڑے بھائی نے الزام عائد کیا کہ 13 ستمبر کو ان کی بھابھی نے فون کرکے دانش کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد اہل خانہ انہیں راجیو گاندھی اسپتال لے گئے، جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ بھائی کا دعویٰ ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد دانش نے بتایا تھا کہ کچھ نوجوانوں نے ان کی اہلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ مخالفت کرنے پر ان نوجوانوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ دانش کا کسی شخص سے تنازع ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ اسکوٹی سے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران نند نگری علاقے میں ان کی اسکوٹی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے بھی بتایا کہ اسکوٹی ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اس کے بعد کسی راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ میں دانش کے جسم پر سڑک حادثے سے متعلق چوٹوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ تاہم، اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے مارپیٹ اور قتل کے الزامات کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس تمام پہلوو¿ں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی صحیح وجہ واضح ہوسکے گی۔ رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande